ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش تو کہیں موسم گرم

کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش تو کہیں موسم گرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہیں  گرج چمک کے ساتھ بارش تو کہیں موسم  گرم رہنے کا امکان ظاہر کردیا 

آج رات موسم کی صورتحال   کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔ تا ہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد، تربت 47، دادو 46، شہید بینظیر آباد اور پسنی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیا ت کے مطابق سوموار کے روز موسم کی صورتحال  کچھ  الگ ہے ،  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا   کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان  چن ۔تا ہم (شام/رات) میں کوہستان، بٹگرام،سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع    ہے ۔

   صوبہ پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان  ہے ۔ تاہم(شام/رات)میں مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے ۔ اس دوران رات کے اوقات میں بہاولنگر،ملتان،ساہیوال، پاکپتن، خانیوال،ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

  صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے  اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع بھی ہے ،صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے  ۔ اس دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  ۔