ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے معاشی تھنک ٹینک نےتجاویز پیش کر دیں

پراپرٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے معاشی تھنک ٹینک نےتجاویز پیش کر دیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص عظیم)معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پراپرٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کر دیں۔

 تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ  کے مطابق پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کا بوجھ 11 فیصد تک پہنچ چکا ہے، بجٹ میں ٹرانزیکشن ٹیکسز کا بوجھ 2 سے 2.5 فیصد کرنے اورجائیداد کی فروخت پر ٹیکسز 1.5 سے 2 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

 معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کاکہناہے کہ جائیداد کی فروخت پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے ،جائیداد کی خریداری پر ٹیکسز ختم کرنے کی تجویزدی گئی ہے،جائیداد کی خریداری پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے،اس کے علاوہ کنسٹرکشن سیکٹر پر ایڈوانس اور سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی تجویزدی گئی ہے۔

 ریئل سٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے سیکشن 7 ای کو آسان کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے،اس کے علاوہ تھنک ٹینک نے مطالبہ کیاہے کہ دوسرے شیڈول میں سیکشن 9 اے کو بحال کیا جائے،پاکستان ریئل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کوبھی فعال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 تھنک ٹینک کاکہناہے کہ پراپرٹی سیکٹر کی بحالی سے 10 سے 12 ارب ڈالرز کا سرمایہ بیرون ملک جانے سے روکا جا سکتا ہے۔