ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نلکے میں مبینہ زہر ملانے کا واقعہ، ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر

 نلکے میں مبینہ زہر ملانے کا واقعہ، ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد تنویر:  موضع رنجیت کوٹ میں نلکے سے پانی پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے کھانے کے دوران مبینہ طور پر نلکے سے پانی پیا جس کے بعد سب کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو نلکے کے پانی سے بدبو محسوس ہوئی جس کے بعد وہ شدید بیمار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ احمد پور سیال نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نلکے کے پانی کے نمونے لیبارٹری بھیجے جا رہے ہیں تاکہ زہر کی موجودگی کی تصدیق ہو سکے۔ واقعے کو مشکوک قرار دے کر ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔