ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انصاف آفٹر نون سکولوں کیلئے 1 ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

انصاف آفٹر نون سکولوں کیلئے 1 ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انصاف آفٹر نون سکولوں کے لیے فنڈز جاری ، سکولوں کے لیے 1 ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

انصاف آفٹر نون سکولوں کو ایک ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ لاہور کے سکولوں کے لیے بیس ملین روپے جاری کیے گئے  ، رحیم یار خان ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے سب سے زیادہ ایک سو اکتیس ملین کے فنڈجاری کیے گئے ، لیہ ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے ایک سو گیارہ ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔