انسانوں جیسےتاثرات دینے والاروبوٹ بھی مصنوعی ذہانت کےاثرات پر سوچتا ہے

A UK-based company has developed a humanoid robot that can have conversations almost as natural as human beings، City42
کیپشن: برطانیہ کی ایک کمپنی کا بنایا ہوا یہ روبوٹ انسانوں کی طرح ہی مصنوعی ذہانت کےممکنہ خطرات پر غور بھی کر سکتا ہے۔  Screen Capture  from Reuters' twitter post
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خبر رساں ادارہ رائٹرز نے بتایا ہے کہ انسانوں کی طرح گفتگو کرنے اور انسانوں جیسے ہی تاثرات چہرے پر ظاہر کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

برطانیہ کی ایک کمپنی کا بنایا ہوا یہ ہیومنائیڈ روبوٹ انسانوں کی طرح ہی مصنوعی ذہانت کےممکنہ خطرات پر غور بھی کر سکتا ہے۔  

رائٹرز کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر میں پوسٹ کی گئی ویٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم ایک کمپنی نے انسان نما روبوٹ تیار کیا ہے جو تقریباً انسانوں کی طرح ہی قدرتی گفتگو کر سکتا ہے، چہرے کے تاثرات بنا سکتا ہے اور مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر غور بھی کر سکتا ہے۔