ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے اگیا

الیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے اگیا
کیپشن: chief election commision
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجا نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہے اور بغیر کسی خوف کے کام کرتا رہے گا ۔

چیف الیکشن کمیشن نے 2 نئے اراکین کی حلف برداری کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انتخابی نگران کے خلاف تعصب کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ’ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بے خوف ہو کر کرتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہے گا۔

چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ سب ہمارے دوست ہیں اور ای سی پی قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرتا ہے، اگر کوئی ان فیصلوں سے ناخوش ہے یا اس سے اختلاف کرتا ہے تو یہ ان کا مسئلہ ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر سے عام انتخابات کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ای سی پی ہمیشہ انتخابات کے لیے تیار ہے اور نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے۔