سٹی 42: شدید گرمی اور حبس کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ۔
بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
اسلام آباد میں موسم کی انگڑائی سے درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگئی ۔
صوابی شہر اورگردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی ۔ بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہے ۔ صوابی میں موسم خوشگوار گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
آج سے ملک بھر میں مون سون کاآغاز ہورہا ہے ۔یکم سے 6 جولائی تک بارشوں کے سپل کی پیش گوئی کی گئی ہے۔