ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: مسافر بس کی ٹرک سے ٹکر، 8 افراد ہلاک، 24 زخمی    

بھارت: مسافر بس کی ٹرک سے ٹکر، 8 افراد ہلاک، 24 زخمی    
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی ریاست راجستھان میں دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر رشی کیش سے اندور جانے والی بس ٹرک سے ٹکر ا  گئی خوفناک حادثے کے  نتیجے میں بس میں آگ لگ گئی، واقعے میں 8 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا، ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ بس کی رفتار تیز تھی، پولیس کو شبہ ہے کہ ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

بھارتی حکام کے مطابق 5 مسافر جھلس کر جبکہ 2 سر پر شدید چوٹیں آنے سے دم توڑ گئے، زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں ضلع دوسہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ امدادی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے سے متعلق یہ بھی دعویٰ کیا گیا  کہ بس کے سامان رکھنے والے حصے میں سگریٹ کے پیکٹ موجود تھے جس سے بس میں  آگ لگی۔