ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پنجاب کے پہلے جے ڈبلیو میریٹ فائیو اسٹار ہوٹل کی راہ ہموار

لاہور میں پنجاب کے پہلے جے ڈبلیو میریٹ فائیو اسٹار ہوٹل کی راہ ہموار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِنایاب: لاہور میں سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پنجاب کے پہلے جے ڈبلیو میریٹ فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی جانب اہم قدم اٹھا لیا گیا۔ منصوبے کے لیے ٹیکنیکل بڈ جمع کرا دی گئی ہے۔

سی بی ڈی پنجاب نے روٹ 47 پر 41 کنال اراضی پر فائیو اسٹار ہوٹل اور مکس یوز کمپلیکس کی تعمیر کے لیے تجاویز طلب کی تھیں، جس کے تحت چوکور اور زیڈ کے بی نے جے ڈبلیو میریٹ منصوبے کے لیے ٹیکنیکل بڈ جمع کرائی ہے۔

منصوبے کے تحت 40 منزلہ فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے گا، جس میں 350 سے 400 کمرے، کمرشل مال، شاپنگ ایریاز اور عالمی برانڈز کے آؤٹ لیٹس قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جے ڈبلیو میریٹ برانڈڈ ریذیڈینسیز بھی تعمیر کرے گا، جبکہ فائیو اسٹار ہوٹل اور ریذیڈینسیز کا منصوبہ سی بی ڈی پنجاب کے ساتھ پرافٹ شیئرنگ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس منصوبے سے 50 ارب روپے سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ اسے پانچ سال میں مکمل کر کے آپریشنل بنایا جائے گا۔ منصوبے کا ڈیزائن جے ڈبلیو میریٹ کے منظور شدہ عالمی ماہرین تیار کریں گے، جس کی حتمی منظوری سی بی ڈی پنجاب دے گا۔