ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈا فیس پر16 فیصد ٹیکس کی وصولی کیخلاف دائر درخواست ، جواب طلب

 اڈا فیس پر16 فیصد ٹیکس کی وصولی کیخلاف دائر درخواست ، جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : اڈا فیس پر16 فیصد ٹیکس کی وصولی کیخلاف دائر درخواست ، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس خالداسحاق نے شہری جلال عمر سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کے دوران حکم جاری کیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایڈمنسٹریٹر لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےنیلامی کے ذریعے ایک ٹھیکیدار کو مختلف اڈوں سےاڈا فیس وصول کرنے کے حقوق دیئے، تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے اڈا فیس کے ساتھ 16 فیصد ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے، جو قانونی جواز نہیں رکھتا۔درخواست میں کہا گیا کہ بس مالکان نہ تو کسی سروس کے فراہم کنندہ ہیں اور نہ ہی کسی ایسی سروس کے وصول کنندہ جن پر سیلز ٹیکس عائد کیا جا سکے، اس لیے ان سےاڈا فیس پر 16 فیصد ٹیکس وصول کرنا قانون کے منافی ہے۔درخواست کے مطابق ٹھیکیدار کی جانب سے وصول کیا جانے والا 16 فیصد ٹیکس پنجاب ریونیو اتھارٹی کے خزانے میں بھی جمع نہیں کرایا جا رہا، جس سے اس وصولی کی قانونی حیثیت مزید مشکوک ہو جاتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer