علی ساہی: پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل بدستور جاری ہے اور اب تک 35 ہزار 719 افغان شہریوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت 72 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جہاں سے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں بھی ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 14 ہزار سے زائد مرد، 7 ہزار 138 خواتین اور 14 ہزار 529 بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واپس بھیجے گئے افراد میں 11 ہزار 47 رہائشی ثبوت رکھنے والے باشندے، 11 ہزار 135 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 13 ہزار 537 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے عمل کو مؤثر اور قانون کے مطابق یقینی بنایا جائے۔