سٹی42: بانی کے وکیل کو یقین ہے کہ بانی کی رہائی کے راستے اببھی موجود ہیں لیکن بانی کا وکیل یہ بھی کہتا ہے کہ ایک مایوسی کی فضا قائم ہو گئی ہے۔
فیصل چودھری اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے بعض نمائندوں کے ساتھ باتیں کیں اور تسلیم کیا کہ ایک مایوسی کی فضاء قائم ہو گئی ہے،میں خان صاحب کا پیغام لے جانا چاہتا ہوں۔
میں سمجھتا ہوں اب بھی رہائی کے لئے راستے موجود ہیں،ہمیں پریشان نہیں ہونا چاہیئے۔ فیصل چوہدری نے ملزموں کے روایتی وکیلوں کی طرح بانی کے مداح صحافیوں کو تسلی دی اور کہا، بانی کی رہائی کے لئے بہت سارےراستے،سٹریٹیجیز اور لائحہ عمل موجود ہیں۔ بانی کی رہائی کے لئےٹھوس اقدامات اور لائحہ عمل بنانا ضروری ہے۔
فیصل چوہدری نے وکیل سے سیاسی پنڈت بنتے ہوئے کہا، میرا خیال ہے مزاحمت اور مفاہمت کے راستے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ مفاہمت کا راستہ بھی نہیں چھوڑنا چاہیئے اور مزاحمت کا اپشن بھی کبھی نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ میں موسم اور وقت دیکھ کر فیصلہ کرنے والا آدمی ہوں،ماحول دیکھ کر چلتا ہوں۔ عوام کا پرسان حال جیل میں ہے پٹرول بم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
فیصل چوہدری نے مزید کہا، مجھے تو خان صاحب کی رہائی نظر آرہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App