ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتالوں ہیلتھ کارڈ سے علاج کروانے کی سہولت ختم،شہری پریشان

سرکاری ہسپتالوں ہیلتھ کارڈ سے علاج کروانے کی سہولت ختم،شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ سے علاج کروانے کی سہولت ختم کر دی گئی جس کی وجہ سے شہری پریشان  ہیں۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کئے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ 

وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ میں دواؤں کی مد میں 33 ارب روپے کی رقم مختص کی کئی ہے ، سرکاری  ہسپتالوں میں دواؤں کی قلت نہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کا اچھا اقدام تھا اسے ختم کرنا غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔