ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رات گئے چھاپا،پیف پارٹنرز بھی چیئرمین کی سپورٹ میں آگئے

رات گئے چھاپا،پیف پارٹنرز بھی چیئرمین کی سپورٹ میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : چیئرمین پیف کا رات گئےپیف دفتر پر چھاپے کا معاملہ،،پیف پارٹنرز بھی چیئرمین واثق قیوم کے ساتھ فرنٹ لائن پر آگئے،،پیف پارٹنرز نے ایم ڈی پیف آصف شمیم کیخلاف بھی قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

 
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں نئی احتجاجی حکمت عملی پرغورکیا گیا،ایپساء نےرات گئےدفترمیں ایم ڈی پیف آصف شمیم کی جانب سے ریکارڈ میں ردوبدل کی شدید مذمت کی ہے،پیف پارٹنرز نےایم ڈی پیف کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،صدرایپساء شبیر ہاشمی کا کہنا ہےکہ ایم ڈی پیف نے30لاکھ بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا رکھا ہے،ایم ڈی پیف نے جن آفیسرز کوجھوٹے الزامات لگا کر فارغ کیا ہے انہیں بحال نہ کیا گیا توہرڈسٹرکٹ میں دھرنا دیا جائےگا۔

انہوں نےکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم دشمن عناصر کیخلاف سخت کارروائی کریں،پیف انتظامیہ کےغیر قانونی اقدام سے سکولز مالکان 8 ماہ سےاذیت میں مبتلا ہیں،انکا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں مذموم مقاصد کےتحت پیف آفس میں ٹمپرنگ کرنے والےافسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔


دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں دو اقساط جاری نہ ہوسکیں،فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث سکولوں میں جاری ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں، لاہور کے سکولوں کو 32 کروڑ روپے کے فنڈز نہیں مل سکے۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے مالی سال 2019 تا 2020 میں سرکاری سکولوں کے اربوں روپے کے فنڈز روک لیے ہیں۔ لاہور کے 48 ہزار سکولوں کو چار میں سے صرف دو اقساط ہی مل سکی ہیں۔ایک قسط لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کی سستی کے باعث سرپلس بجٹ میں واپس جمع کرانا پڑی تھی۔فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث سکولوں میں جاری ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نان سیلری بجٹ کی مد میں فنڈزسکولوں کو جلد فراہم کردیئے جائیں گے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer