ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کے 13 افسروں کے تقرر و تبادلے

ایل ڈی اے کے 13 افسروں کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب) ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے 13 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر محمود اسلم کو ونڈو سیل پرتعینات کر دیا گیا۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر یاور بشیرکو لینڈ ڈیویلپمنٹ ٹو سے تبدیل کرکے اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو اور یہاں سے مصدق شاکر کو تبدیل کرکے لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں تعینات کردیا گیا، اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سے اسسٹنٹ ڈائریکٹراحمد علی اصغر کا تبادلہ لینڈ ڈویلپمنٹ تھری اور یہاں سے محمد خالد کو تبدیل کرکے اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں بھیج دیا گیا۔

ریکوری ڈائریکٹوریٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد پرویز کو تبدیل کرکے اسٹیٹ مینجمنٹ ون جبکہ یہاں سے اسٹیٹ آفیسر شعبان عمر کو تبدیل کرکے ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  انجینئرنگ ونگ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء حافظ ناصر حسین کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف لاء ہائی کورٹ اینڈ سپریم کورٹ سیکشن میں لگا دیا ہے، ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا اسماعیل تابش کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف لاء ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سیکشن میں لگا دیا گیاہے، انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء انجینئرنگ ونگ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

 ڈائریکٹوریٹ آف لاءسول کوٹ سیکشن سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب کا تبادلہ اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں کردیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کو ایڈمنسٹریشن سے تبدیل کرکے اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں لگا دیا ہے، محمد مشتاق سٹاف آفیسر کو اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون سے تبدیل کرکے اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں اسٹیٹ افسر لگا دیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بابراکرام کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون سے تبدیل کرکے ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کے احکامات منسوخ کر دیئے ہیں۔

علاوہ ازیں ایل ڈی اے کے دو افسروں کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کردیئے گئے، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ محمد جنید کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں کر دیا گیا، ان کی جگہ محمد صابر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات کیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے نواز گوندل نے باہمی تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer