پنجاب کابینہ کا اجلاس ملتوی ہونے کی اہم وجوہات سامنے آگئیں

پنجاب کابینہ کا اجلاس ملتوی ہونے کی اہم وجوہات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار زیرصدارت ہونے والا آج  پنجاب کابینہ کا اجلاس ملتوی ہوگیا،اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،آج کے اجلاس کےایجنڈے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لینےسمیت 14 نکات پر غور کیا جانا تھا،اجلاس وزیراعلی پنجاب کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان کی آج لاہور آمد متوقع ہے۔دوبارہ اجلاس کب ہوگا اس بارے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیاہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کےطلب کردہ اجلاس کے ایجنڈے میں جن14نکات پرغورہوگا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل ہونا تھا تاہم قومی اسمبلی کے جاری سیشن کی وجہ کی وجہ سے کابینہ کا انتہائی اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔

آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اورسیاسی صورتحال پرغورہوگا، اجلاس میں کوروناوائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امورپربھی غور کیا جائےگا۔کابینہ اجلاس میں جن 14نکاتی ایجنڈاپرغورہوگا ان میں وزارت داخلہ کی جانب سےممنوع اسلحہ لائسنس کےاجراءکامعاملہ ایجنڈےمیں شامل ہے ،ای اوبی آئی پنشنرزکی پنشن میں اضافہ کافیصلہ کابینہ کرےگی،کابینہ اجلاس میں عراق اوردیگرممالک کےلئےزائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیاجائےگا۔

وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پرنیشنل ہیلتھ ریفارمزٹاسک فورس کی بریفنگ دےگی جبکہ پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈکےایم ڈی کی تعیناتی بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈےمیں شامل ہے۔کابینہ اجلاس کے چودہ نکاتی ایجنڈے میں ای سی سی اورکابینہ کی توانائی کمیٹیوں کےفیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے جبکہ ایس ای سی پی کےمالی سال2020کےآڈیٹرزکی منظوری ایجنڈےمیں شامل ہے۔

کابینہ اجلاس میں ریونیوڈویژن کی جانب سےپینل سرچارج کی معافی کامعاملہ بھی ایجنڈےمیں شامل کیا گیا ہے۔کابینہ اجلاس میں جعلی ڈگری والےپائلٹس کےلائسنس کی منسوخی پرغورہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer