ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما رانا ثناءاللہ گرفتار

لیگی رہنما رانا ثناءاللہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس لاہور ( اے این ایف) نے گرفتار کیا۔ رانا ثناء اللہ کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے منشیات بھی برآمد کرالی گئی۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کے متعدد منشیات فروشوں سے روابط ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں، انہیں منشیات فروشوں سے تفتیش کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

اے این ایف حکام نے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ رانا ثناء اللہ کو کل ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔