ویب ڈیسک : اسمارٹ موبائل فون بنانے چینی کمپنی ون پلس نے اپنا فلیگ شپ فون OnePlus 15 اکتوبر کے آخر میں متعارف کرایا تھا، لیکن اب اس کے اگلے ماڈل OnePlus 16 سے متعلق اہم فیچرز اُس کی لانچ سے قبل منظرعام پر آئی ہیں، ون پلس 16 اسمارٹ فون کی اسکرین میں نئی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔
لیک ہونے والی معلومات کے مطابق ون پلس اپنے اگلے فلیگ شپ فون کے لیے کم از کم 200 ہرٹز ریفریش ریٹ والی ڈسپلے اسکرین کو سپورٹ کرے گا، اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو یہ اسمارٹ فون کی تاریخ کا اب تک کا سب سے زیادہ ریفریش ریٹ ہوگا۔
پاکستان میں اس فون کی متوقع قیمت 83,500 روپے ہو سکتی ہے، جو اسے فلیگ شپ کیٹیگری میں شامل کرتی ہے۔ زیادہ ریفریش ریٹ کا فائدہ یہ ہوگا کہ فون کا استعمال زیادہ ہموار اور تیز محسوس ہوگا، خاص طور پر گیمنگ اور اسکرولنگ کے دوران، ایک سوال یہ بھی ہے کہ گیمز اور ایپس اتنے زیادہ ریفریش ریٹ کو سپورٹ کر پائیں گی یا نہیں؟ کیا صارفین خود ایپس کو زیادہ ریفریش ریٹ پر چلانے کے قابل ہوں گے۔
بیٹری کے استعمال کے حوالے سے بھی خدشات موجود ہیں، کیونکہ زیادہ ریفریش ریٹ عام طور پر بیٹری زیادہ خرچ کرتا ہے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق نئی سلیکون کاربن بیٹری ٹیکنالوجی کی بدولت زیادہ بیٹری کپیسٹی فراہم کرسکتی ہے، جس سے پاور کنزمپشن کا مسئلہ کسی حد تک کم ہو سکتا ہے۔
ون پلس نے تاحال ان خبروں پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور OnePlus 16 کی حتمی اسپیسیفکیشنز بھی ابھی سامنے نہیں آئیں۔