(ویب ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں 2026 کا آغاز فلسطین کے لئے بہت بڑے عوامی احتجاج سے ہوا، جس میں ترکیئے کی میڈیا رپورٹس کے مطابق5لاکھ افراد نے شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج یکم جنوری کی صبح کو استنبول میں فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ اس عظیم الشان احتجاج میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ استنبول مین آج صبح شدید سرد موسم تھا۔ سردی کے باوجود استنبول کے گلاتا پل پر لاکھوں شہری جمع ہو گئے۔ ان لوگوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام آیا صوفیہ جامع مسجد اور استنبول شہر کی دوسری مساجد سے نماز فجر پڑھنے کے بعد قافلوں کی شکل میں گلاتا پل کی طرف چل پڑے تھے۔ ان لوگوں نے ترکیے اور فلسطین کے پرچم اٹھا کر مارچ کیا اور فلسطین کی آزادی کے حق مین نعرے لگائے۔ گلاتا پل پر احتجاج کے دوران کئی شخصیات نے تقریریں کیں۔ مقررین نے کہا کہ غزہ، القدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔