ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی،رزلٹ اپ لوڈ ہی نہ کیا جا سکا

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی،رزلٹ اپ لوڈ ہی نہ کیا جا سکا
کیپشن: File photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی سامنے آ گئی۔  سرکاری سکولوں کے4لاکھ بچوں کا 25-2024کا رزلٹ سیس ایپ پر دستیاب ہی نہیں۔ 
پنجاب بھر کی 36 ایجوکیشن اتھارٹیزمیں سے 35 سیس ایپ پر رزلٹ اپ لوڈ کرچکی ہیں تاہم  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیجانب سے تاحال رزلٹ اپ لوڈ نہ کیا جاسکا۔  سرکاری سکولوں میں پہلی تا نہم جماعت کا رزلٹ اپ لوڈ کیا جانا تھا۔

رزلٹ سیس ایپ پر دستیاب نہ ہونے سےطلباء کو داخلہ لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ 
پی ایم آئی یو نے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے  لاہور کے سکولوں کے تمام اساتذہ کو آج سکول حاضر کرلیا۔ 
پی ایم آئی یو کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے باوجود سکول کے اوقات کار میں رزلٹ اپ لوڈ کیا جائے گا۔ 
رزلٹ اپ لوڈ نہ کرنے پراساتذہ کو 2 جنوری کو ایجوکیشن اتھارٹی آفس حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ کیخلاف پیڈاء ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔