لاہور ہائیکورٹ کے آفیسر عرفان احمد نیازی رجسٹرار الیکشن اپیلٹ ٹربیونل تعینات

لاہور ہائیکورٹ کے آفیسر عرفان احمد نیازی رجسٹرار الیکشن اپیلٹ ٹربیونل تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 21 کے آفیسر عرفان احمد نیازی کو رجسٹرار الیکشن اپیلٹ ٹربیونل تعینات کردیا گیا۔ 

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد عرفان احمد نیازی کا بطور رجسٹرار الیکشن اپیلٹ ٹربیونل تعینات ہونے کے حوالے سے نوٹفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق عرفان احمد نیازی ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 21 کے آفیسر ہیں۔

ذرائع  کے مطابق  الیکشن کمیشن نے عرفان احمد نیازی  کی  ایمانداری اور فرض شناسی کے پیش نظر انہیں رجسٹرار الیکشن اپیلٹ تعینات کیا ہے۔