ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئٹر میں ایک اور بڑی تبدیلی   

Twitter,new changes,City42
کیپشن: Twitter,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹوئٹر میں حالیہ مہینوں میں کئی نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں ماہانہ فیس ادا کرکے بلیو ٹک کا حصول، 60 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنا اور ویو کاؤنٹ وغیرہ شامل ہیں۔

اب اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ایک اور بڑی تبدیلی جارہی ہے،ٹوئٹر کی جانب سے بہت جلد سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں نیوی گیشن یا مواد کی تلاش کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جارہا ہے۔جو ٹوئٹر کے استعمال کا تجربہ بدل دے گی۔

ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر کا نیا نیوی گیشن فیچر جنوری میں متعارف کرایا جارہا ہے۔اس فیچر کی بدولت ٹوئٹر کی نیوزفیڈ کئی حصوں میں تقسیم ہوجائے گی یعنی صارف سائیڈ swipe کرکے ٹاپ، لیٹسٹ، ٹرینڈنگ اور دیگر تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

 اس نئے فیچر سے دائیں بائیں swipe کرکے اپنی پسند کے مواد تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

 اس وقت ٹوئٹر میں chronological ٹائم لائن (جس میں نئے ٹوئٹس سب سے اوپر ہوتے ہیں) اور ہوم ٹائم لائن (جس میں مواد الگورتھم طے کرتا ہے) کو استعمال کیا جاتا ہے۔