رنبیر کپور کی آنے والی فلم اینیمل کا پہلا لُک جاری

رنبیر کپور کی آنے والی فلم اینیمل کا پہلا لُک جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کی آنے والی فلم اینیمل کا پہلا لک جاری کر دیا گیا ہے تاہم سوشل میڈیا میں اسے جنوبی بھارت کی مقبول ترین فلم ’’KGF‘‘ کی نقل قرار دیا جارہا ہے۔

نئے سال کے موقع پر بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی نئی فلم اینیمل کا فرسٹ لُک (باقاعدہ پوسٹر) جاری کردیا گیا , اینیمل 11 اگست 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اسے 5 زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم میں رنبیر کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول اور ترپتی ڈمری بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم ڈائریکٹر رندیپ ریڈی کی جانب سے شیئر کئے گئے پوسٹر میں رنبیر کپور انتہائی پر تشدد انداز میں نظر آرہے ہیں۔

فلم بنانے والے ادارے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اینیمل کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’2023 میں تیار ہو جاؤ، یہ جانوروں کا سال ہے۔‘

فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ رشمیکا نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا- ’جانور (اینیمل) کی پہلی شکل سامنے آگئی ہے۔ میں فلم کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں‘’۔

پوسٹر شیئر کئے جاتے ہی سوشل میڈیا پر اس فلم کے حوالے سے اندازے لگائے اور تبصرے کئے جانے لگے۔کچھ لوگ پوسٹر دیکھ کر رنبیر کی تعریف کر رہے ہیں تو بہت سے لوگ انہیں جنوبی بھارت کی نقل قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ تمام کرداروں کو الو ارجن (جنوبی بھارت کے سپر اسٹار) جیسا کیوں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟’۔

اسی طرح کچھ صارفیں نے تو اسے جنوبی بھارت کے مقبول ترین فلم کے جی ایف ’’KGF‘‘ کا چربہ اور ری میک بھی قرار دے ڈالا۔