پنجاب میں بیوروکریسی راج؛ لاہور کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج ڈپٹی کمشنر کے سپرد

Bearucracy system restored
کیپشن: CM approved summery
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)پنجاب بھر میں بیوروکریسی راج نافذکر دیا گیا ،ذمہ داریاں ڈپٹی کمشنرز کو تفویض،محکمہ بلدیات کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جانیوالی سمری کی منظوری دے دی گئی ۔لاہور کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج ڈپٹی کمشنر کو سونپ دیا گیا ۔

31 دسمبرکے بعد موجودہ مئیر سسٹم غیرفعال ہوچکا ہے اور نئے سیٹ اپ کی منظوری کیلئے وزیراعلی کو محکمہ بلدیات کی جانب سے سمری بھجوائی گئی، جسے وزیراعلی نے منظور کرلیا ہے۔

جس کے تحت کمشنرز کی بجائے ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج سونپ دیا گیا ہے، کمشنرز صرف سپروائزری رول ادا کریں گے۔ لاہور کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیا گیا، نئے منظور ہونیوالے سیٹ اَپ کے مطابق لاہور کی 274 یونین کونسل کا انتظام ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے سپرد کر دیا گیا۔

تمام میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریز کا چارج ڈپٹی کمشنر کے سپرد کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کونسل کے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنرز بنا دیئے گئے ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کی یونین کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوں گے۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer