ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2022 کا پہلا کیس لاہور ہائیکورٹ میں دائر

Lahore High Court
کیپشن: Lahore High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں سال نو کا پہلا کیس درخواست ضمانت کا دائر کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سال نو کا پہلا کیس 9 بج کر 35 منٹ پر دائر کیا گیا، ملزم طارق محمود نے ضمانت کی درخواست دائر کی، ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے ملزم کی درخواست پر ایک نمبر لگا کر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، جسٹس اسجد جاوید گھرال 3 جنوری کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

 ملزم طارق محمود نے جعلی چیک کے مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی، ملزم کی درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ کھرڑیانوالہ پولیس فیصل آباد نے بوگس چیک کے مقدمہ میں گرفتار کر رکھا ہے،  ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی، بلاجواز جیل میں قید رکھا گیا ہے، استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے آج  6 دہائیوں سے جاری زمین کے تنازع کا فیصلہ سناتے ہوئے 120 کنال اراضی 1962 کے نرخ پر خریدنے کی درخواست خارج کر دی۔

Sughra Afzal

Content Writer