سٹی 42 : محکمہ موسمیا ت کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلو درہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم چترال، دیر،مالم جبہ، کوہستان، کالام ، سوات ، پارہ چناراور وزیرستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابررآلود رہنے کے علاوہ نارووال، سیالکوٹ،جہلم اور گردونواح میں چند مقامات پر بونداباندی ہو سکتی ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلو د رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش/ برفباری کا امکان ہے۔