ویب ڈیسک : واٹس ایپ نے صارفین کی چینل اپڈیٹس کتنی بار فارورڈ ہوئیں یہ دیکھنے کیلئے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔ یہ فیچر اب گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے جاری کیے گئے تازہ اپڈیٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کیلئے ایک اہم اور نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس میں صارفین چینل ایڈمنز اب یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی چینل اپڈیٹس کتنی بار فارورڈ کی گئی ہیں۔ اس نئے فیچر کے ذریعے چینل ایڈمنسٹریٹرز کو اپنی پوسٹس کی کارکردگی جانچنے میں مدد ملے گی۔ فارورڈ کاؤنٹ فارورڈ بٹن کے ساتھ، ایموجی ری ایکشنز کے برابر دکھائی دے گا، جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکے گا کہ کون سی اپڈیٹس زیادہ شیئر ہو رہی ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر فی الحال صرف چینل ایڈمنز کے لیے دستیاب ہے۔ چینل فالوورز اس مرحلے پر فارورڈ کی تعداد نہیں دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے واضح کیاگیا کہ چینل اپڈیٹس کی فارورڈنگ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہے گی۔ کمپنی یہ ٹریک نہیں کرتی کہ کس صارف نے مواد فارورڈ کیا یا کہاں شیئر کیا گیا۔ فارورڈ کاؤنٹ کا حساب منتخب وصول کنندگان کی تعداد کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے، چاہے ایک ہی چیٹ میں پیغام کئی بار فارورڈ کیا جائے۔
یہ نیا فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.4.11 استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے تاہم کمپنی کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد اسے جلد دیگر صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔