ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کی بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت

سعودی عرب کی بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس : سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مذمتی بیان جاری کر دیا، جس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں علیحدگی پسندوں کے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت اور بھرپور مذمت کرتی ہے ۔سعودی عرب دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی تمام سرگرمیوں کو مسترد کرنے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ سعودی عرب پاکستان اور اس کی سیکیورٹی فورسز کی اپنی علاقائی سالمیت کے تحفط کی تمام کوششوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

 سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب پاکستانی حکومت، عوام اور دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے، ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔