سعید احمد:شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا مکمل معائنہ کیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد جمع کر لئے ،ڈرائیور اور گارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لئے گئے۔تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔
عینی شاہدین سے بھی بیانات قلم بند ،ویڈیو ز بھی حاصل کی گئیں۔شالیمار ایکسپریس کی سپیڈ کے حوالے سے بھی ڈرائیور سے سوالات کیے گئے۔
ریلوے ٹریک اور بریج کی ماہانہ انسپکشن کا ریکارڈ بھی لے لیا گیا۔
تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج،ڈپٹی چیف انجینئر مکینیکل،ڈپٹی چیف انجینئر کیرج اور ڈپٹی چیف افیسر سیفٹی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات ،ابتدا ئی رپورٹ میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آئی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App