ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کس کس شہر میں بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

کس کس شہر میں بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی  کی ہے۔

 شہر  لاہور میں بڑھتی ہوئی فوگ کی وجہ سے حد نگاہ محدود ہوگئی جس کے باعث موٹروے کو مختلف اطراف سے بند کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

لاہور کی فضاؤں میں خنکی بڑھنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ  درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔فضائی آلودگی میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 160 ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے باعث لاہور دوسرے نمبر پر آلودہ شہروں کی فہرست میں آ گیا ہے۔  جوہر ٹاؤن 326، یو ایس قونصلیٹ 236، فیز 8 ڈی ایچ اے 234، اڈا پلاٹ 232 اور عسکری ٹین 228 ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو ماسک کا استعمال ضرور کرنا چاہیے اور شجرکاری کو فروغ دینا چاہیے تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

 روشنیوں کے شہر کراچی میں جاڑے کا راج برقرار ہے اور سرد ہوائیں شہر میں چھا گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا پارہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سردی کی یہ حالیہ لہر کل تک جاری رہے گی۔ شہر میں شمال مشرق سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہےجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی کا فضائی معیار مضر ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 11نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آ رہا ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ قلات میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ زیارت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ژوب میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چمن میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت گرا۔گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

مری ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے علاقے میں ہر طرف سفیدی چھا گئی ہے۔ اب تک ڈھائی انچ برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے اور مزید برفباری کی توقع ہے۔برفباری کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر کر کم سے کم منفی ایک اور زیادہ سے زیادہ منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ اس صورتحال میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور عوامی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

انتظامی ادارے اَلارٹ ہیں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ مری شہر اور گردونواح میں برفباری کے دوران بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو چکی ہے، جس سے علاقے میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے نے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ برفباری کا سلسلہ 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔مری آنے والے سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ برفباری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں  بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے پورے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پیرچناسی، سراں اور کوہ مکڑا کے بلند پہاڑی علاقے برف کی چادر میں لپٹ گئے ہیں۔راجپیاں ریالی اور بھیڑی میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے اور پارہ نقطہ انجماد تک پہنچ چکا ہے۔ برفباری کے باعث ان علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔موسم کے حالیہ اتار چڑھاؤ کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا ہے، جس سے زندگی متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کو شدید سردی کا سامنا ہے۔

 دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر اورسوات میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہا ڑو ں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

 اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش/ہلکی بر فبا ری ہو سکتی ہے تاہم لاہور، شیخو پورہ، سیالکوٹ،نارووال، گجرات،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور گر دو نواح میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہو سکتی ہے۔