الیکشن مہم کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے بچے کو گلے لگا لیا

 الیکشن مہم کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے بچے کو گلے لگا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوات میں مسلم لیگ نون کی الیکشن مہم کے دوران نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے بچے کو گلے لگا لیا۔ 

 مسلم لیگ ن کے  رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا  الیکشن مہم کے دوران  پی ٹی آئی کا جھنڈا  تھامے بچے سے سامنا ہوا تو  رک گئے اور  اس کو پیار کیا۔

سوات کے علاقے مینگورہ میں پاکستان مسلم لیگ ن نے جلسے کا انعقاد کیا تھا، کیپٹن (ر) محمد صفدر اسی جلسے میں شرکت کے جارہے تھے کہ اسی دوران ان کی نظر ایک بچے پر پڑی جس نے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا تھاما ہوا تھا،  کیپٹن (ر) محمد صفدر اس بچے کو دیکھ کر رک گئے اور بچے کے پاس جاکر اسے گلے لگایا اور پیار کیا۔ اس واقعے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے رویے کی تعریف کی گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ ملک کو اسی قسم کی رواداری کی ضرورت ہے۔