عام انتخابات: اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے

 عام انتخابات: اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں6 سے 9 فروری تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا سرکلر جاری کردیاگیا۔
وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں ہفتہ اور اتوار دو چھٹیاں ہوتی ہیں، جس کے مطابق عملی طور پر اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 3 سے 11 فروری تک بند رہیں گے، تین فروری کو ہفتہ ہونے کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند ہوں گے، جبکہ 5 فروری (بروز پیر) کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا پہلے ہی اعلان ہو چکا ہے، ہفتہ اور اتوار کو  10 اور11 فروری ہونے کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں 6 سے 9 فروری تک چھٹیوں کا اعلان کیاگیا،پبلک اور پرائیویٹ سکول دس فروری کو دوبارہ کھیلیں گے۔
تاہم 10 فروری کو ہفتے کا روز ہونے کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی ہو گی اس طرح طلبا 12 فروری کو سکول آئیں گے۔