پی ٹی آئی امیدوار ریحان زیب مرحوم کا قتل افسوسناک ہے، مولانا فضل الرحمان

 پی ٹی آئی امیدوار ریحان زیب مرحوم کا قتل افسوسناک ہے، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: Maulana Fazal-ur-Rehman, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے باجوڑ میں پی ٹی آئی رہنماء و امیدوار قومی اسمبلی ریحان زیب کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ریحان زیب مرحوم کا قتل افسوسناک ہے، کے پی میں روزانہ کی بنیاد پر ایسے افسوسناک واقعات کا رونما ہونا تشویشناک ہے ۔کے پی کا امن تباہ وبرباد کردیا گیا ۔ الیکشن کمیشن اور سیکورٹی اداروں کے لئے ایسے واقعات سوالیہ نشان ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دعاء ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ دعاء ہے کہ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔