ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات نے بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیاہے جس کا اطلاق آج سے ہو چکاہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارا ت نے پٹرول ” سپر 98“ کی قیمت میں 9.71 فیصد اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر کی قیمت 3.05 درہم کر دی ہے جبکہ پرانی قیمت 2.78 درہم تھی ۔ سپیشل 95 کی فی لیٹر قیمت 2.67 درہم سے بڑھا کر 2.93 درہم مقرر کر دی ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.74 فیصد اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 3.38 درہم ہو گئی ہے ، ” ای پلس 91“ کی قیمت 2.86 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بھی تین روز قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35،35 روپے اضافہ کیا گیا تھا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 18،18 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ۔
35 روپے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔18 روپے کے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل ا?ئل کی نئی قیمت 187 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔