پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پی سی بی کے مختلف معاہدوں کا سلسلہ جاری

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پی سی بی کے مختلف معاہدوں کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لئے پی سی بی کے مختلف معاہدوں کا سلسلہ جاری ہے، پی سی بی اور گو لُوٹ لو کمپنی کے درمیان پارٹنر شپ کا معاہدہ طے پاگیا۔

ٹیسکنی کورٹ یارڈ ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں پی ایس ایل اور پی سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ ڈہیب شیخ اور گولوٹ لو کے ایم ڈی فہدشیخ نے معاہدے پر دستخط کئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صہیب شیخ کا کہنا تھا کہ گو لوٹ لو اور پی سی بی کا ساتھ نیا نہیں ہے گذشتہ برس گولوٹ لو پی ایس ایل کا حصہ تھی اس سال انہو ں نے ہمارا پارٹنر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

گولُوٹ لو کے ایم ڈی فہد محمود نے کہا کہ ہم پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ موقع دیا ہے پی ایس ایل کے ذریعے ہمیں اپنے صارفین کو متوجہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer