ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹوڈنٹس کو کوئی معافی نہیں ؛ وزیر تعلیم

سٹوڈنٹس کو کوئی معافی نہیں ؛ وزیر تعلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے طلبا پر ایف آئی آر کا اندراج ہوگا یا نہیں، اس سلسلے میں صوبائی وزیرتعلیم کا بیان سامنے آگیا۔

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے طلبا پر ایف آئی آر نہ ہونے سے متعلق خبر کی تردید کردی گئی،وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ مجھ سےمنسوب خبر غلط ہے، میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

 انھوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سب کی ذمہ داری ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں،ٹریفک قوانین کی پاسداری طلبا سمیت ہر شہری کو کرنی ہوگی۔ پنجاب کےوزیرتعلیم راناسکندرحیات کامزید کہنا تھا کہ ہمیں طلبا کی مشکلات کا احساس ہے مگر ان کی زندگی بھی قیمتی ہے،سکندر حیات نے کہا کہ کم عمر طلبا اپنی سہولت کے مطابق سواری کا متبادل انتظام کریں، قانون کی خلاف ورزی پرمعافی کسی کیلئے نہیں ہے۔