شاہدسپرا:لاہور کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی ۔
5ے15کلوواٹ تک سسٹم کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی کمی ہو گئی ہے۔
پانچ کلوواٹ سسٹم کی قیمت مارکیٹ میں5لاکھ پچاس ہزار اور7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 6لاکھ پچیس ہزارروپے مقررکی گئی ہے۔
10 کلوواٹ سسٹم کے لئے 9اور 12 کلوواٹ سسٹم کے لئے قیمت دس لاکھ پچاس ہزار روپے مقررکی گئی ہے,15 کلوواٹ سسٹم کے لئے تیرہ لاکھ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔
مارکیٹ میں مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے مقرر کی گئی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹم کے لئے صارفین کو بیٹریوں کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔