سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ،  نوٹیفکیشن جاری

 سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ،  نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دور نایاب: سکولوں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، پنجاب حکومت کی جانب سے  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 18دسمبر سے یکم جنوری 2024 تک ہوں گی جس کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت نے جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سکول 2 جنوری 2024 سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز دوبارہ کرسکیں گے جبکہ دوسری جانب سکولوں میں ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی ۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن احسن وحید نے نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔