انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحانات شروع؛ لاہور بورڈ حکومتی پالیسی پر عمل پیرا

Lahore Board Special Exams
کیپشن: Special Exams
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحانات کا انعقاد، بورڈ کے تحت آج چار مضامین کے پرچے لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحانات جاری ہیں بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے آج چار مضامین کے پرچے لیے ہیں۔  پہلی اور دوسری شفٹ کے دوران ایجوکیشن، کمرشل جغرافیہ، کمپیوٹر سائنس اور اپلائیڈ آرٹ کے مضامین کے پرچے لیے گئے ہیں۔

لاہور بورڈ حکومت کی کووڈ پالیسی کے تحت منتخب شدہ نصاب میں سے طلباء کے امتحان لے رہا ہے اور اس پالیسی کے تحت صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ نےمیٹر ک کے نتایج کا اعلان کیا تھا، امتحان میں  2لاکھ 92 ہزار 8 سو 36 طلبہ شریک ہوئے تھے، ان میں سے 2 لاکھ 88 ہزار چھ سو سترہ طلبہ کامیاب قرار پائے، صرف غیر حاضر طلبا کو فیل قرار دیا گیا۔

 چیئر مین بورڈ لاہور کا کہناتھا کہ میٹرک امتحان میں کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا،60 ہزار 692 طلباء نے اے پلس گریڈ، 26 ہزار 228 طلباء اے گریڈ میں کامیاب بی گریڈ میں 31 ہزار 914 طلباء اور 44 ہزار 557 طلباء سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی کا کہنا تھا کہ سپیشل امتحان غیرحاضر اورنمبروں سےناخوش طلبہ دےسکیں گے۔  
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer