وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کو گرین سگنل دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کو گرین سگنل دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایل ڈی اے کو شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور، کریم بلاک انڈر پاس، شاہکام چوک وائیڈننگ منصوبے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے تجویز کیے گئے نو میں سے تین پراجیکٹ پر ورکنگ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جن میں شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور، کریم بلاک انڈر پاس اور شاہکام چوک شامل ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر باقاعدہ پلاننگ شروع کردی گئی ہے۔

 چیف انجینئر یو ڈی ونگ نے حتمی لاگت اور ڈیزائنگ پر کام شروع کردیا ہے، تینوں پراجیکٹ کی ابتدائی لاگت اور ڈیزائن تیار کیا گیا تھا۔ نیسپاک نے تینوں پراجیکٹ کی فزیبیلٹی، ڈیزائن اور تخمینہ لاگت پر کام شروع کردیا ہے، تینوں پراجیکٹ پر ابتدائی طور پر نو ارب سے زائد کا تخمینہ لاگت لگایا گیا تھا، تاہم اس بات کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا کہ تینوں پراجیکٹ ایل ڈی اے اون سورس یا حکومتی فنڈنگ سے ہوں گے۔

دوسری جانب ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا یکم دسمبر کو ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا، گورننگ باڈی کے اجلاس کی نئی تاریخ تین دسمبر دے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورننگ باڈی اجلاس میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے ایجنڈا کی تیاری مکمل نہ ہونے پر اجلاس مزید دو دن آگے کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ سرکلر جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ایل ڈی اے سٹی منصوبہ سست روی کا شکار ہوگیا، ایل ڈی اے وزیراعظم کے ہاتھوں اکتوبر کے بعد نومبر میں بھی گراؤنڈ بریکنگ نہ کرواسکا، ایل ڈی اے کی ناقص پلاننگ اور ہوائی باتوں پر وائس چیئرمین برہم، چند روزمیں ٹھوس اقدامات کرنے کی مہلت دیدی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کا افتتاح وزیراعظم کے ہاتھوں اکتوبر اور پھر نومبر میں پلان کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer