ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کی باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

 بابر اعظم کی باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ 

بابر اعظم نے کہا کہ فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ ان کی کامیابی پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ برسوں کی محنت، ہمت اور لگن نے فاطمہ زہرا کو یہ مقام دلایا۔ فاطمہ زہرا آپ پر پوری قوم کو فخر ہے، بہت بہت مبارک ہو۔ 

واضح رہے کہ پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔