ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں جدید ویسل مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز، بحری سلامتی مزید مضبوط بنانے کا معاہدہ

پاکستان میں جدید ویسل مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز، بحری سلامتی مزید مضبوط بنانے کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:  پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بحری نگرانی کے جدید ویسل مانیٹرنگ سسٹم  کی تنصیب کے لیے اہم معاہدے پر دستخط کر دیے گئے،معاہدے کی تقریب پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں سیکریٹری دفاع نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

حکام کے مطابق ویسل مانیٹرنگ سسٹم منصوبہ پاکستان کے بحری سلامتی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ سمندری سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے سے ماہی گیروں کی حفاظت، سمندری شعبے سے متعلق آگاہی اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بحری سلامتی اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ یہ معاہدہ پاکستان کی اندرونی اور بیرونی بحری سلامتی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

تقریب میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سمیت میری ٹائم شعبے سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ حکام کا کہنا تھا کہ جدید مانیٹرنگ سسٹم سے پاکستان کے بحری مفادات اور اہم سمندری وسائل کے تحفظ کو مزید تقویت ملے گی۔