ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متنازع جزیرے کے قریب چین کی فوجی مشقیں، فلپائن کو سخت پیغام

متنازع جزیرے کے قریب چین کی فوجی مشقیں، فلپائن کو سخت پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین نے جنوبی بحیرہ چین میں واقع متنازع اسکاربورو شول کے اطراف فضائی اور بحری مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں علاقائی سلامتی اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کی گئی ہیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق مشقوں میں چینی فوج اور کوسٹ گارڈ نے اسکاربورو شول کے اطراف فضائی اور سمندری کارروائیوں کی مشق کی۔ چین نے دعویٰ کیا کہ بعض ممالک خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کے جواب میں یہ اقدامات کیے گئے۔

چین نے فلپائن کی جانب سے اس علاقے سے متعلق مقرر کردہ سمندری حدود کو غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ تاہم اس معاملے پر بیجنگ میں فلپائن کے سفارت خانے کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

چینی حکام کے مطابق فوجی مشقوں کا مقصد ملکی افواج کی جنگی تیاری، سمندری حقوق اور علاقائی خودمختاری کے دفاع کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

دوسری جانب چین نے "ہوانگ یان آئی لینڈ نیشنل نیچر ریزرو" سے متعلق نئی پالیسی بھی جاری کر دی ہے، جس کے تحت غیر مجاز ماہی گیری، کان کنی، مرجان اور دیوہیکل سیپ نکالنے سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ چینی کوسٹ گارڈ اس علاقے میں باقاعدہ گشت اور قانون نافذ کرنے کی کارروائیاں مزید سخت کرے گی۔