سٹی 42 : کرائم ٹریس کرنے کیلئے سی پی او فیصل آباد نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بینکوں، کباڑ خانوں اور پیٹرول پمپس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروانے کا حکم دے دیا ۔
سی پی او تنویر حسین نے کیمرے نصب کروانے کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کو زمہ داری تفویض کردی۔ مستبقل میں سی سی ٹی وی کیمروں تک سیف سٹی کو بھی رسائی دی جائے گی۔
کیمروں کی تنصیب مکمل ہونےپر تصاویری ثبوت ارسال کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔ سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال نہ کرنے پر کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا ۔