ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں میں سی سی ڈی مقابلہ، متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ڈاکو ہلاک

لودھراں میں سی سی ڈی مقابلہ، متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مشتاق بھٹہ: لودھراں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی) اور خطرناک ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلے میں متعدد اضلاع کو مطلوب اشتہاری ملزم نعیم عرف نعیمی کلاسن ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نعیم عرف نعیمی کلاسن قتل، ڈکیتی، راہزنی اور پولیس مقابلوں سمیت 28 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق وہ مبینہ طور پر 302 گینگ کا سرغنہ اور اجرتی قاتل بھی تھا۔

پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور کارروائیاں جاری ہیں۔