ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں خطے کا سب سے مہنگا پیٹرول فروخت ہو رہا ہے: امیر جماعت اسلامی

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ پیٹرول پر 129 روپے ٹیکس اور لیوی وصول کی جا رہی ہے

 پاکستان میں خطے کا سب سے مہنگا پیٹرول فروخت ہو رہا ہے: امیر جماعت اسلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان میں خطے کا سب سے مہنگا پیٹرول فروخت ہو رہا ہے۔ہ پیٹرول پر 129 روپے ٹیکس اور لیوی وصول کی جا رہی ہے۔
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ پیٹرول پر 129 روپے ٹیکس اور لیوی وصول کی جا رہی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے 27 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔
 حافظ نعیم الرحمٰن  نے کہاکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا،جیکب لائنز میں 30 بستروں پر مشتمل 24 گھنٹے ہسپتال تعمیر ہوگا،اس کے علاوہ کراچی کی 5 وفاقی ڈسپنسریاں 24 گھنٹے ہسپتالوں میں تبدیل کی جائیں گی،یہ منصوبہ 2 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے  مکمل ہوگااوراسے 4 ماہ میں  مکمل کرنے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مزیدکہاکہ تعمیراتی کام شروع ہوگیاہے ،جیکب لائنز، گارڈن، ایئرپورٹ، فیڈرل کیپیٹل ایریا اور ایکسپو سینٹر میں ہسپتال قائم ہوں گے24 گھنٹے ایمرجنسی، ٹیسٹ، ادویات اور ان ڈور سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی ،منصوبے سے سول اور جناح ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔