سٹی 42: پنجاب حکومت سموگ تداراک کے لیے تیار ہوگئی ،اینٹی سموگ گنز خرید لیں۔
پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ایکس پر پیغام دیا کہ 15 اینٹی سموگ گنز پر مشتمل دنیا کا پہلا تجربہ ڈسٹ سسپنشن سسٹم لاہور پہنچ گیا،فوگ کینن باریک پانی کی دھند کو چھڑکتی اورصاف کرنے میں مدد کرتی ہے۔
اینٹی سموگ گنز مشینیں ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک سےمربوط ہونگی،اینٹی سموگ گنز مشینیں جہاں آلودگی بڑھے گی وہ خودکار طور پر فعال ہوجائیں گی۔
سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونزپر مبنی ٹریکنگ کیساتھ منسلک ہے ، جو ماحولیاتی نفاذ میں اہم اقدام ہے۔

