ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا

عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا۔

 عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ عدالت نے احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 ملزموں کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

 خیال رہے کہ عدالت پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

   گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت 196پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو10سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

 عدالت نے فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت 88 افراد کو بری کیا تھا۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer