ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزدوروں کیلئےای اوبی آئی پنشن اورمیرج و ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ

مزدوروں کیلئےای اوبی آئی پنشن اورمیرج و ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشیں رنگ لے آئیں، ای او بی آئی میں رجسٹرڈ محنت کشوں کو اب  پنشن کے ساتھ ساتھ میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق اور فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک کے مطابق چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میریج گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ مزدور طبقہ اپنے بچوں کی شادی کے اخراجات بہتر طریقے سے پورے کر سکے۔
ڈیتھ گرانٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کسی ناگہانی صورت میں خاندان کو فوری مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔
فوکل پرسن مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور عزم رکھتے ہیں۔ ان کا مقصد ہے کہ مزدوروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ یہی طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔