وزیراعظم نے وائس چئیرمین ایل ڈی اے کو بڑا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم نے وائس چئیرمین ایل ڈی اے کو بڑا ٹاسک سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( درنایاب ) وزیراعظم نے وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کو ایل ڈی اے میں مکمل طور پر سیاسی مداخلت بند کرنے اور کرپشن سے پاک کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔     

وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی گزشتہ روز اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات ہوئی تھی۔ اس موقع پر وائس چئیرمین نے وزیراعظم کو ایل ڈی اے کے امور پر بریفنگ دی تھی جس پر وزیراعظم نے ایل ڈی اے میں میرٹ یقینی بنانے، ہر قسم کی سیاسی مداخلت روکنے، ایل ڈی اے میں شفافیت اور سروس ڈلیوری کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم عمران نے کہا کہ وزیراعظم کو لاہور میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کے لئے نجی شعبے کے ماہرین کے تعاون سے مسودہ قانون کی تیاری کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈروں اور نجی شعبے کے بلڈرز ڈویلپرز اور ماہرین تعمیرات کی تجاویز معلوم کی جا رہی ہیں۔